3

حسن روحانی کا آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر پیغام

  • News cod : 63883
  • 10 مارس 2026 - 16:20
حسن روحانی کا آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے انتخاب پر پیغام
مجلس خبرگان کی جانب سے آپ کو رہبر انقلاب اسلامی منتخب کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

ایران کے سابق صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے رہبر انقلاب اسلامی منتخب ہونے کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں روحانی نے کہا کہ حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای (دامت برکاته)، کو ان کے والد معظم کی شہادت اور بیت مکرم کے دیگر افراد کے سانحہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان کی جانب سے آپ کو رہبر انقلاب اسلامی منتخب کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

سابق صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ موجودہ نہایت حساس اور نازک حالات میں، جب ایران بیرونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نظام کی قیادت، قومی وحدت و انسجام، ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، نیز ایران کی ترقی و پیشرفت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63883

ٹیگز