امریکی چینل سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی ایف‑35 اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایران کے اوپر ایک مشن کے دوران ایرانی فضائی دفاع کی فائرنگ کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید تکنیکی نقصان پہنچا اور پائلٹ کو خلیج فارس میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایف‑35 ایران کے اوپر ایک آپریشن میں مصروف تھی۔
ترجمان کے مطابق طیارہ ہدف بننے کے باوجود محفوظ لینڈنگ میں کامیاب رہا۔ امریکہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔












