ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی جامع مسجدِ الفاتح میں ترک خواتین نے مسجدِ اقصیٰ کی بندش کے خلاف ایک منفرد اور علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب خواتین نے احتجاجاً مسجد کی بالکونی سے مرد نمازیوں کی جانب اپنے اسکارف پھینکے، ان اسکارف کے کناروں پر پیغامات درج تھے جن میں لکھا تھا “مسجدِ اقصیٰ مسلمان مردوں کی عزت ہے، اپنی عزت کا دفاع کرو” اور “اے امت! اٹھ کھڑی ہو، تمہارا قبلۂ اول بند ہے۔” شرکاء کے مطابق یہ احتجاج کسی بے ادبی یا سرکشی کے طور پر نہیں بلکہ ایک علامتی اقدام تھا، جس کا مقصد امتِ مسلمہ بالخصوص مردوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور انہیں بیدار کرنا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسجدِ اقصیٰ کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں، بلکہ اس کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قبلۂ اول کی حرمت کو یقینی بنایا جا سکے۔












