وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُواایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام جارحیت کرنے والوں کو مکمل اور عبرتناک سزا دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس ہدف کے حصول تک اپنے رہبر اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
قالیباف نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز دراصل مالیاتی اور تیل کی منڈیوں کو متاثر کرنے اور اس دلدل سے نکلنے کی کوشش ہے جس میں امریکا اور اسرائیل خود پھنس چکے ہیں۔ وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ












