ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ دشمن کو اپنے علاقوں سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کرنے کی اجازت نہ دیں۔
تفصیلات کے کے مطابق صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ حملے میں پہل نہیں کرتا، تاہم اگر ملک کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خطے کے ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو انہیں ایران کے دشمنوں کو اپنے ممالک سے جنگی کارروائیوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے












