1

بندرعباس میں شہید علی رضا تنگسیری کی تشییع جنازہ؛ ہزاروں افراد کی شرکت

  • News cod : 64024
  • 31 مارس 2026 - 15:41
بندرعباس میں شہید علی رضا تنگسیری کی تشییع جنازہ؛ ہزاروں افراد کی شرکت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہید علی رضا تنگسیری کی بندرعباس میں تشییع جنازہ ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

منگل کی صبح بندرعباس میں شہید ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں شہید پرور عوام کی بڑی تعداد، سرکاری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تشییع جنازہ پارک شہید دباغیان سے شروع ہوئی، جہاں سے جلوس کی صورت میں شہید کے جسد خاکی کو مسجد جامع اور میدانِ انقلاب بندرعباس کی جانب لے جایا گیا۔

تقریب کے دوران صوبہ ہرمزگان کے وفادار اور شہید پرور عوام نے سینہ زنی کی اور مختلف نعرے بلند کرتے ہوئے شہداء اور انقلاب اسلامی کے اعلیٰ اہداف کے ساتھ اپنی وفاداری کی تجدید کی۔

واضح رہے کہ شہید ایڈمرل علی رضا تنگسیری جنوبی ایران پر امریکی۔صہیونی حملے کے نتیجے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

وہ سنہ ۲۰۱۸ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر تھے اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64024

ٹیگز