عراق کے معروف مذہبی و سیاسی رہنما اور سربراہ تحریک صدر مقتدی صدر نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ کے روز تمام صوبوں میں پرامن احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
مقتدی صدر نے کہا کہ ان مظاہروں کا مقصد امریکا اور صہیونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اپیل عراق کے تمام طبقات کے لیے ہے اور عراقی عوام کو چاہیے کہ وہ علاقائی مسائل کے حوالے سے اپنے قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
مقتدیٰ صدر کے مطابق موجودہ حالات میں عراقی عوام کی مشترکہ آواز خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔












