5

ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں، نیوز ویک

  • News cod : 64089
  • 07 آوریل 2026 - 12:16
ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں، نیوز ویک
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ اور ٹرمپ کے حالیہ متنازع بیانات کے بعد انہیں نااہل قرار دینے سے متعلق بحث میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی جریدے نیوزویک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی جارحیت اور عالمی بحران کی شدت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

اخبار کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں شدت اور ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر پیدا ہونے والے تنازعات نے ان کی سیاسی مستقبل سے متعلق سوالات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے بڑے قانونی پیش گوئی پلیٹ فارم کالشی میں سٹے بازی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں جواری اس بات پر شرط لگا رہے ہیں کہ آیا کابینہ ٹرمپ کو ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل نہ ہونے کا اعلان کرے گی یا نہیں۔

نیوزویک نے مزید لکھا کہ یہ غیر معمولی رجحان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ ایک عالمی بحران میں الجھا ہوا ہے، اور ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی خارجہ پالیسی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسی وجہ سے حکومت کے اعلی ترین سطح پر فیصلوں کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

جریدے کے مطابق امریکی آئین کی ترمیم 25 صدر کو ہٹانے کے لیے ایک اہم آئینی راستہ ہے، جس کے تحت نائب صدر اور کابینہ کے اکثر ارکان یہ اعلان کرسکتے ہیں کہ صدر اپنے فرائض انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64089

ٹیگز