2

دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنا، ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ، آقا سید باقر الحسینی

  • News cod : 64116
  • 08 آوریل 2026 - 16:14
دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کو تسلیم کرنا، ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ، آقا سید باقر الحسینی
انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا باقر الحسینی نے امریکی صیہونی اور ایران جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا باقر الحسینی نے امریکی صیہونی اور ایران جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

مرکزی امامیہ جامع مسجد کے نائب امام جمعہ والجماعت اور صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صیہونی اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو بالآخر یوٹرن لینا پڑا، جو ایران کے صبر، اتحاد اور حق پر ڈٹے رہنے کی واضح کامیابی ہے۔

انہوں نے ملتِ ایران کی “فتحِ مبین” پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی مشکل حالات میں استقامت کا ثمر ہے۔

آقا سید باقر الحسینی نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64116

ٹیگز