مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا 40 روزہ جنگ کے دوران امریکہ جیسے عالمی ظالم جابر اور ناجائز ریاست اسرائیل کے سامنے اپنے موقف پر ثابت قدمی سے قائم رہنا بذات خود ایک عظیم فتح ہے۔ ایران نے اپنے عوام کی مقاومت، بہترین حکمت عملی اور فوجی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر امریکہ کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ جو نہ صرف ایرانی عوام، بلکہ عالم اسلام کی جیت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل جارحیت کے ذریعے عالم اسلام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ان دونوں استعماری قوتوں نے سازشیں کیں کہ مسلمانوں میں تفریق اور نفرتیں پھیلیں، تاہم ایران بلخصوص انقلاب اسلامی کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے عالم اسلام کو یکجا کر دیا۔ آج ہر بچہ اس بات سے واقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ظالم اور ناجائز ریاستیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکہ کے جنگ کے دوران پاکستانی عوام نے شعور کا مظاہرہ کیا اور ایران کی بھرپور حمایت کی۔ ملک بھر میں جگہ جگہ ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں، مظاہرے اور جلسہ جلوس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم ایران اور امریکہ کے جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑے تھے، اور مستقبل میں بھی برادر اسلامی ملک ایران کی حمایت کرتے رہیں گے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ امریکہ نے ایران میں جارحیت کے دوران بچوں کو بھی بڑی تعداد میں شہید کیا۔ امریکہ پہلے اسرائیل کے ذریعے اسکولوں پر بم گرا کر بچوں کو شہید کرواتا تھا، اس جنگ کے دوران اس کا اپنا مکروہ چہرہ بھی دنیا کے لئے عیاں ہو گیا۔ تاہم عالم اسلام نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ ان تنازعات اور مسائل کا حل امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی روک تھام سے ہی ممکن ہے۔ ان دونوں کو فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظلوموں پر ظلم و جبر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔












