جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی دراصل دنیا بھر کے مظلوموں اور اسلام کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرکے ایک ذمہ دار اور دوست ہمسایہ ملک ہونے کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 روزہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ مل کر اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی شرائط پر ہونے والی جنگ بندی نے امریکا کی سپر پاور حیثیت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی ناکامی دراصل رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی الحسینی خامنہ ای کے خون کا نتیجہ ہے۔
آخر میں انہوں نے رہبرِ شہید سمیت تمام شہداء، بالخصوص غزہ، لبنان اور یمن کے مظلوم عوام کو مبارکباد پیش کی۔












