3

ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے، حافظ نعیم

  • News cod : 64126
  • 08 آوریل 2026 - 16:25
ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے، حافظ نعیم
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال میں امریکہ کو اخلاقی، سفارتی اور فوجی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایرانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امن عمل میں پاکستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خلیجی کشیدگی کوکم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ امیر جماعت اسلامی نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے مفادات کے تحت کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال میں امریکہ کو اخلاقی، سفارتی اور فوجی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو متوازن خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے اور آزاد تجارت کو فروغ دینے کی تجویز بھی دی۔ امیر جماعت اسلامی نے چین اور روس کیساتھ مل کر ایک مضبوط بلاک بنانے پر بھی زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64126

ٹیگز