حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام ڈاکٹر مجتبیٰ مصباح یزدی* نے “فلسفۂ مقاومت اور استقامت” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “مقاومت تب معنی رکھتی ہے جب مقصد حق اور راستہ الہی ہو۔”
انہوں نے امام حسینؑ اور حضرت زینبؑ کے کردار کو استقامت کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔
*تقریب کے دوسرے حصے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری* نے شرکاء سے ملاقات کی۔
انہوں نے رہبرِ معظم انقلاب کے بیانیے کو حوزہ علمیہ کے لیے ایک رہنما منشور قرار دیا اور امتِ مسلمہ میں وحدت و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔
*مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم*