3

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا پاکستان کے زیرِ اہتمام علمی سیمینار کا انعقاد؛ علماء و مبلغین کی کثیر تعداد شریک

  • News cod : 62516
  • 10 اکتبر 2025 - 12:21
مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا پاکستان کے زیرِ اہتمام علمی سیمینار کا انعقاد؛ علماء و مبلغین کی کثیر تعداد شریک
کوہاٹ کے قومی مرکز کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام ایک پُرمعارف اور روحانی علمی سیمینار منعقد ہوا؛ جس میں مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی

کوہاٹ کے قومی مرکز کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام ایک پُرمعارف اور روحانی علمی سیمینار منعقد ہوا؛ جس میں مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔

کوہاٹ کے قومی مرکز کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام پُرمعارف اور روحانی علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، یہ سعادت مولانا سید شمیم حسین نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا تطہیر حسین اور مولانا شفاعت حسین نے انجام دئیے۔

مہمانِ خصوصی سید نعیم الحسن نقوی تھے، جبکہ مقررین میں مولانا اقبال بہشتی، مولانا احسان اللہ محسنی اور مولانا سید اعوان علی شاہ تھے۔ تمام مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر علامہ سید ہاشم رضا کو مجلسِ علماء مکتب اہلبیتؑ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبۂ دینیہ اور مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ علمی و فکری نشست ایمان افروز اور روحانی فضاء میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کا اجلاس بھی منعقد ہوا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62516