3

صدر پزشکیان کا سعودی ولی عہد کے نام خصوصی پیغام، حج تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور

  • News cod : 63011
  • 12 نوامبر 2025 - 20:07
صدر پزشکیان کا سعودی ولی عہد کے نام خصوصی پیغام، حج تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور
ایرانی ادارہ برائے حج و زیارت کے سربراہ علیرضا رشیدیان نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کا پیغام ولی عہد محمد بن سلمان کو پہنچا دیا گیا، جس میں حج انتظامات میں تعاون اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت پر زور دیا گیا

ایرانی ادارہ برائے حج و زیارت کے سربراہ علیرضا رشیدیان نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تک پہنچا دیا ہے۔

رشیدیان کے مطابق صدر پزشکیان نے حج اور عمرہ کی مذہبی و سماجی اہمیت کے پیش نظر یہ پیغام تیار کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پیغام ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، ترقی اور قریبی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

علیرضا رشیدیان نے مزید بتایا کہ آئندہ سال کے حج انتظامات سے متعلق ایرانی وفد نے سعودی وزیر حج و عمرہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کیے ہیں، جن میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ایران گزشتہ سال کے کامیاب انتظامی ماڈل کو جاری رکھے گا، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ انتظامی معاہدوں پر قریبی رابطے جاری ہیں تاکہ آئندہ سال ایرانی زائرین کے لیے ایک پرامن، باعزت، محفوظ اور سہولت یافتہ حج کو یقینی بنایا جاسکے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63011