امریکی حکومت نے چار یورپی فاشسٹ مخالف گروہوں کو اپنی خصوصی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ یہ گروہ حال ہی میں فلسطینی کاز کے حامی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
واشنگٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان گروہوں نے حالیہ برسوں میں یورپ میں متعدد پرتشدد کارروائیاں کی ہیں، جن میں سرمایہ داری کے خلاف حملے۔ دائیں بازو کی حکومتوں پر حملے۔ فلسطینی کاز کی حمایت میں کارروائیاں شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں کوئی بھی فرد یا ادارہ جو ان چار گروہوں کے ساتھ تعاون یا لین دین کرے گا، اسے ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












