1

برازیل میں COP30 موسمیاتی کانفرنس سے اسرائیلی وفد کو بے دخل کر دیا گیا

  • News cod : 63036
  • 15 نوامبر 2025 - 9:39
برازیل میں COP30 موسمیاتی کانفرنس سے اسرائیلی وفد کو بے دخل کر دیا گیا
برازیل: بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس COP30 میں شریک اسرائیلی وفد کو کانفرنس کے مقام سے نکال دیا گیا۔ یہ کارروائی وہاں موجود دیگر شرکاء کے احتجاج اور شدید غصے کے درمیان کی گئی

برازیل: بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس COP30 میں شریک اسرائیلی وفد کو کانفرنس کے مقام سے نکال دیا گیا۔ یہ کارروائی وہاں موجود دیگر شرکاء کے احتجاج اور شدید غصے کے درمیان کی گئی۔ اسرائیلی وفد کو تقریب کے شرکاء کی جانب سے شدید اعتراضات اور ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں وہاں سے بے دخل کر دیا گیا۔
مغربی فلسطین کے حامی تنظیمیں مسلسل قربانی دے رہے ہیں۔ آخری قربانی غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے دی تھی۔
اب اس کا نتیجہ بھی بھگت رہے ہیں، امریکا میں انہیں دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے، لیکن وہ اس کی پرواہ کئے بغیر قربانی دے رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف سعودی عرب، ترکی، سوریہ، مصر، اردن، قطر، امارات وغیرہ جیسے نام نہاد اسلامی ممالک اسرائیل کو باقی رکھنے میں سرگرم ہیں۔ نہ فقط غزہ کی مدد نہیں کررہے بلکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔
پاکستان میں پھر ان ذلیل حکمرانوں کی حمایت میں تکفیری سامنے آتے ہیں۔ تعجب ہوتا ہے پاکستانی مسلمان میں سے کچھ اردوغان کی پوجا میں مصروف ہیں تو کچھ قطر کا دامن تھامے ہیں تو کچھ بن سلمان کا پاؤں پکڑا ہوا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63036