1

عراقی انتخابات کی کامیابی میں عوامی ارادہ، آگاہی اور مرجعیت کی رہنمائی بنیادی عوامل ہیں: امام جمعہ نجف

  • News cod : 63053
  • 16 نوامبر 2025 - 11:33
عراقی انتخابات کی کامیابی میں عوامی ارادہ، آگاہی اور مرجعیت کی رہنمائی بنیادی عوامل ہیں: امام جمعہ نجف
 نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات مکمل امن، وسیع عوامی شرکت اور بیرونی مداخلت سے پاک ہونے کی وجہ سے ملک کی جدید سیاسی تاریخ کے بہترین انتخابات ثابت ہوئے

نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ میں نماز جمعہ کے خطبے میں عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کو ’’تاریخ کے بہترین اور کامیاب ترین انتخابات‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بھرپور شمولیت اور پُرامن ماحول میں اپنے ارادے کا اظہار کیا اور دنیا نے عراق کے اس بڑے قومی کارنامے کو دیکھا۔

انہوں نے انتخابی کامیابی کے تین بنیادی عوامل گنوائے: پہلا: عوام کا مضبوط اور ثابت قدم ارادہ۔ دوسرا: آگاہی، جس کے ذریعے عوام نے سیاسی چیلنجوں کا سامنا کیا۔ تیسرا: مراجع کی رہنمائی، جس نے انتخابی عمل کو صحیح سمت دی۔

انہوں نے اس کامیابی کو حضرت صاحب العصر والزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لطف و عنایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دعائے ندبہ کے جملے نقل کیے اور کہا کہ اگر امام زمانہ کی نگاہِ کرم نہ ہوتی تو دشمنان ملت مشکلات کھڑی کر دیتے۔

امام جمعہ نے تمام عراقی عوام، نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اور انتخابی اداروں خصوصاً الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور اسے ’’قوم کی عظیم فتح‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ تینوں اعلیٰ عہدوں کے انتخاب کا ہے جس میں کسی بھی طبقے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

اپنے دوسرے خطبے میں انہوں نے قاسم بن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی وفات کی مناسبت سے اہل بیت علیہم السلام کی قبور کی مختلف ممالک میں پراکندگی کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63053