رہبر انقلاب کے سینئر مشیر، ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے خلیج فارس تعاون کونسل (PGCC) کی جانب سے بار بار ایران کے تین جزائر اور آرش گیس فیلڈ پر دعووں کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کو چاہیے کہ وہ ایرانی قوم کے ریڈلائن عبور کرنے کی غلطی نہ کریں۔ اس کے بجائے علاقائی سلامتی میں کردار ادا کریں۔
شمخانی نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر لکھا کہ PGCC کے ایران کے جزائر اور آرش فیلڈ سے متعلق دعوے بچگانہ ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ جارحیت کے لیے کچھ علاقائی حمایت حاصل تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی خلیج فارس میں طاقت کو غلط نہ سمجھا جائے؛ پڑوسیوں کا کردار سلامتی قائم کرنا ہے، نہ کہ ایرانی عوام کی سرخ لکیروں سے کھیلنا۔
واضح رہے خلیج فارس تعاون کونسل نے ایک بار پھر ایران کے تین جزائر اور آرش گیس فیلڈ پر اپنے پرانے دعوؤں کو دہرایا۔ یہ دعوے بدھ کی شب بحرین میں منعقدہ 46 ویں سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں کیے گئے












