4

ایران کسی غیر ملکی مدد کے بغیر پرامن جوہری ترقی جاری رکھے گا، اکبر ولایتی

  • News cod : 63597
  • 31 دسامبر 2025 - 16:05
ایران کسی غیر ملکی مدد کے بغیر پرامن جوہری ترقی جاری رکھے گا، اکبر ولایتی
رہبرِ معظم کے مشیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر اور غاصب صہیونی وزیراعظم کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی غیر ملکی امداد کے بغیر اپنی جوہری صنعت اور دفاعی طاقت کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھے گا

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں واشنگٹن اور تل ابیب کے حالیہ فوجی بیانات کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ امریکی صدر کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک عظیم تہذیب، نڈر قیادت (آیت اللہ خامنہ ای) اور پرعزم قوم کی بدولت ایک آزاد اور عالمی طاقت بن چکا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کا حامی ہے۔

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات جون 2025 میں صیہونی ریاست اور امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے بعد شدید متاثر ہوئے تھے۔ ایرانی حکام نے باقاعدہ ثبوتوں کے ساتھ یہ دعوی کیا کہ ایجنسی نے حساس معلومات دشمن ممالک کے ساتھ شیئر کر کے ان حملوں کی راہ ہموار کی۔ اس کے جواب میں ایرانی پارلیمنٹ نے ہنگامی قانون سازی کے ذریعے تعاون معطل کر دیا اور تمام عالمی انسپکٹرز کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

اگرچہ ستمبر میں مصر کی ثالثی سے قاہرہ معاہدہ طے پایا تھا، لیکن نومبر 2025 میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری نے اس سفارتی پیش رفت کو سبوتاژ کر دیا۔ ایران نے اس قرارداد کو سیاسی بنیادوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے قاہرہ معاہدے سے باضابطہ علیحدگی اختیار کر لی اور ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو مطلع کر دیا کہ یہ معاہدہ اب نافذ العمل نہیں رہا۔

وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اعادہ کیا ہے کہ ایران کا پروگرام این پی ٹی (NPT) کے فریم ورک کے اندر ہے، تاہم اب معائنے کی پالیسی مکمل طور پر قومی سلامتی کونسل کے کنٹرول میں ہوگی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63597