وفاق ٹائمز، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے عالم ربانی آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی ایک مبارز، مصلح اور ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اقدار اسلامی کا بہترین محافظ تھے اور انہوں نے زندگی مخلصانہ علمی و عملی مجاہدت و کوشش میں گزاری۔ آپ آیہ شریفہ (ولا یخافون في اللہ لومۃ لائم) کا ایک مصداق تھا.
ہم جلیل القدرعالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی رحمت اللہ علیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور انکی شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ، ان کے لیے مغفرت اور علوِّ درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کا طلبگار ہیں ۔










