22

حضرت علامہ مفتی جعفر حسین صاحب کی سیرت و عمل و عزت نفس کے دو واقعات

  • News cod : 55468
  • 14 می 2024 - 14:14
حضرت علامہ مفتی جعفر حسین صاحب کی سیرت و عمل و عزت نفس کے دو واقعات
انکے قریبی دوست جناب محمد شریف صاحب ریٹائرڈ اانکم ٹیکس کمشنر لاہور یوں تحریر فرماتے ہیں کہ علامہ مفتی جعفر حسین نجفی مرحوم کی عزت نفس اور استغناء کا یہ عالم تھا کہ کہیں مجلس پڑھنے جاتے تو اکثر اوقات اختتام مجلس پر جلسہ گاہ سے سیدھے منزل کی طرف روانہ ہو جاتے

انتخاب۔۔ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

قائد ملت و مترجم نہج البلاغہ و صحیفہ کاملہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین نجفی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے بارے انکے قریبی دوست جناب محمد شریف صاحب ریٹائرڈ اانکم ٹیکس کمشنر لاہور یوں تحریر فرماتے ہیں کہ علامہ مفتی جعفر حسین نجفی مرحوم کی عزت نفس اور استغناء کا یہ عالم تھا کہ کہیں مجلس پڑھنے جاتے تو اکثر اوقات اختتام مجلس پر جلسہ گاہ سے سیدھے منزل کی طرف روانہ ہو جاتے بارہا ایسا ہوا کہ میزبان یا بانی مجلس ریلوے اسٹیشن یا بس سٹینڈ پہنچا اور اپکو واپسی کے لئے سوار ہوتے دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتا (کہ فیس وصول کئے بغیر جا رہے ہیں)
گورنمنٹ کے اداروں میں شرکت کے دوران (مفتی صاحب بہت عرصہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر رہے) میٹگ کے لئے جاتے تو اپنی معینہ حثیت کے مطابق ریسٹ ہاؤس یا ہوٹل میں قیام فرمانا کبھی گوارا نہ کیا میٹنگ کے لئے جانا ہوتا تو اپنی پسند کے مدرسہ یا امام بارگاہ میں ڈیرہ ڈال دیتے ڈیرہ ڈالنا بھی کیا ہوتا گرمی ہو یا سردی کبھی بستر اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کی اور نہ کوئ سوٹ کیس یا بریف کیس ساتھ لے گئے دور ہو یا نزدیک اپنی اکلوتی بیٹی کے اصرار پر ایک چھوٹا سا تھیلا ساتھ لے لیتے جس میں صرف ایک جوڑا لباس اور ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے سوا اور کچھ نہ ہوتا یہ بے بضاعتی اور مختصر سامانی اپکے سینہ پر اس آقا کی غلامی کے تمغہ کی صورت میں دمکتی

جناب شریف حسین صاحب کی طویل تحریر سے مختصر اقتباس

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55468

ٹیگز