وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں قائد محترم کو کونسل کی غرض و غایت اور پشاور کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی اپنی گفتگو کے دوران اتحاد و اتفاق، رواداری و ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مل بیٹھ کر تمام مسائل کو حل کرنے اور اصلاح احوال کےلئے مثبت کوششیں اور رابطے جاری رکھنے کی تلقین کی۔
وفد میں مولانا آغا سید مرتضی علی شاہ جعفری، اغا سید یوسف علی شاہ جعفری، آغا سید شوکت علی شاہ جعفری، سید جواد حسین کاظمی، آغا سید ابرار شاہ جعفری، سید تعظیم علی شاہ، سید زوار حسین زیدی، سید زاہد حسین رضوی، سید عمران حسین کاظمی، سید حماد نقوی البخاری، سید کمیل حیدر جعفری، سید امانت حسین شاہ جعفری اور سید شہزاد حسین کاظمی شامل تھے۔
قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔