12

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی سفیر سے تعزیت

  • News cod : 55752
  • 23 می 2024 - 12:46
ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی سفیر سے تعزیت
وفد نے رہبر معظم انقلاب، ملت ایران اور شہداء کے خاندانوں تک تعزیت پہنچائی۔
وفاق ٹائمز، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ایک وفد نے سفارت جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شہید، ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان شہید، آیت اللہ الحاج آل ہاشم شہید اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
وفد نے رہبر معظم انقلاب، ملت ایران اور شہداء کے خاندانوں تک تعزیت پہنچائی۔ وفد میں لیاقت بلوچ، علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار احمد نعیمی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جعفر نقوی، طاہر رشید تنولی، سيد اسد عباس نقوی، سید مرتضٰی عباس اور دیگر شامل تھے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55752

ٹیگز