وفاق ٹائمز ، چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔
ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔