0

امام حسن مجتبیٰ (ع) اپنی سیرت و کردار میں شبیہ رسول (ص) تھے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 57305
  • 04 سپتامبر 2024 - 17:53
امام حسن مجتبیٰ (ع) اپنی سیرت و کردار میں شبیہ رسول (ص) تھے، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو بے مثال سخاوت کے سبب کریم آل محمد کہا جاتا ہے۔ آپ نے کئی مرتبہ اپنے گھر کا سارا سامان خدا کی راہ میں دے دیا۔ سواری ہوتی تھی مگر آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کئے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے اسوہ حسنہ ہے۔ پیغمبر اسلام خلق عظیم کی اعلیٰ منزل پر فائز ہیں، آپ کا اخلاق قرآن کریم تھا۔ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اپنی سیرت و کردار میں شبیہ رسول (ص) تھے۔

مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں حضرت رسول اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم آج دنیا میں معزز اور محترم ہو سکتے ہیں۔ امت مسلمہ کی پستی اور کمزوری کا سبب سید الانبیاء کی تعلیمات اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام سے دوری ہے۔ گذشتہ گیارہ مہینوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، جبکہ امت مسلمہ اور مسلم حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو بے مثال سخاوت کے سبب کریم آل محمد کہا جاتا ہے۔ آپ نے کئی مرتبہ اپنے گھر کا سارا سامان خدا کی راہ میں دے دیا۔ سواری ہوتی تھی مگر آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57305