4

علامہ شیخ انور علی نجفی کا لبنان کی خونچکاں صورتحال پر اظہار تشویش اور مظلوم لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی

  • News cod : 57714
  • 25 سپتامبر 2024 - 16:45
علامہ شیخ انور علی نجفی کا لبنان کی خونچکاں صورتحال پر اظہار تشویش اور مظلوم لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی
وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے بیان میں لبنان کی خونچکاں صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مظلوم لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے مطابق، حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے وکیل علامہ شیخ انور علی نجفی نے لبنان کی خونچکاں صورتحال پر جاری بیانیہ میں موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مظلوم لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ان دنوں لبنان کے مظلوم عوام کو اسرائیلی ظلم و بربریت اور انسانیت سوز جارحیت کا سامنا ہے کہ جس کے نتیجے میں اب تک نافقط بہت سے بہادر مجاهد اور بے گناہ نہتے عوام شہید ہو چکے ہیں بلکہ ہزاروں مرد و زن اور معصوم بچے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاتعداد افراد خانماں برباد ہیں۔
ایسے میں ہم لبنان کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان اندوہناک شہادتوں اور مصائب و مشکلات پر حضرت حجت دوراں عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے حضور تعزیت پیش کرتے ہوئے دست بہ دعا ہیں کہ اللہ تعالٰی محور مقاومت کی حفاظت فرمائے اور مجروحین کو شفائے عاجلہ عطا فرماتے ہوئے شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

ہم اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی مقتدر قوتوں سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی اس وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنان کے نہتے عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ہم مومنین کرام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آزمائش کی ہولناک گھڑی میں وہ لبنان کے مظلوم عوام کی نافقط بھرپور حمایت کریں بلکہ ان کی ضروریات زندگی پورا کرنے کے عمل خیر میں بھرپور معاونت بھی کریں۔

انور علی نجفی

جامعۃ الکوثر۔ اسلام آباد

۲۰ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57714

ٹیگز