3

علماء کرام کا اصلی فریضہ معاشرہ کی ہدایت اور تبلیغ دین ہے، حجت الاسلام میر احمدی

  • News cod : 58543
  • 10 نوامبر 2024 - 12:05
علماء کرام کا اصلی فریضہ معاشرہ کی ہدایت اور تبلیغ دین ہے، حجت الاسلام میر احمدی
حجت الاسلام میراحمدی نے مزید کہا: علماء کرام کو یونیورسٹی کے طلبہ سے شفقت اور دلجوئی سے بات کرنی چاہئے اور انہیں یہ علم ہونا چاہئے کہ ان کے قول و فعل کا ان پر کتنا عمیق اثر مرتب ہو گا۔

وفاق ٹائمز، یونیورسٹیز میں امور انسانی وسائل میں رہبر معظم کے نمائندہ دفتر کے سرپرست حجت الاسلام سید مهدی میراحمدی نے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین عبادی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق یونیورسٹیز میں امور انسانی وسائل میں رہبر معظم کے نمائندہ دفاتر “شجرہ طیبه” کی مانند ہیں۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی یونیورسٹیوں میں علماء کرام انتہائی مؤثر رہے ہیں۔

حجت الاسلام میراحمدی نے کہا: انقلاب اسلامی کے اوائل سے ہی یونیورسٹیوں کے افراد کے روحانی افراد کے ساتھ بہت اچھے روابط رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: البتہ وہ روحانی افراد جو یونیورسٹیوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جاتے ہیں انہیں رہبر معظم کے فرمان کے مطابق نہ صرف عوامی ذمہ داریوں کا علم ہونا چاہیے بلکہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے ماحول کو بھی اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے۔

حجت الاسلام میراحمدی نے مزید کہا: علماء کرام کو یونیورسٹی کے طلبہ سے شفقت اور دلجوئی سے بات کرنی چاہئے اور انہیں یہ علم ہونا چاہئے کہ ان کے قول و فعل کا ان پر کتنا عمیق اثر مرتب ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58543

ٹیگز