4

اسلام آباد، شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

  • News cod : 58558
  • 11 نوامبر 2024 - 14:19
اسلام آباد، شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی مجلس عزا میں ہزاروں کی تعداد افراد نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ ک چہلم کی مناسبت سے پوری دنیا میں مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ جی سیکس ٹو میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
​​​​​​
کئی گھنٹے جاری رہنے والی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد حسین مبلغی، مولانا سید علی حسین مدنی، مولانا مرتضیٰ علوی، علامہ حسن ظفر نقوی، ذاکر قاضی وسیم عباس اور ذاکر وسیم عباس بلوچ سمیت مقرریں نے خطاب کیا۔

شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی مجلس عزا میں ہزاروں کی تعداد افراد نے شرکت کی۔

ملت جعفریہ کی جانب سے منعقد ہونیوالی مجلس عزا کے موقع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58558

ٹیگز