1

ریاستی ادارے پاراچنار میں امن و امان قائم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 58861
  • 28 نوامبر 2024 - 18:00
ریاستی ادارے پاراچنار میں امن و امان قائم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ درجنوں خفیہ ایجنسیاں موجود ہیں، مگر عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دلچسپی احتجاجی ریلیوں میں ہے، عوام کی فکر نہیں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ضلع کرم میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، درجنوں خفیہ ایجنسیاں موجود ہیں مگر عوام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپورکی دلچسپی احتجاجی ریلیوں میں ہے، انہیں اپنے صوبے کے عوام کا کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا عوام کی عزت و آبرو اور جان مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، جس میں ریاستی ادارے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے عوام سالہا سال سے ظلم و ستم کا شکار ہیں، ان کے راستے روک لیے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے، کاروبار، حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء تک ان کو میسر نہیں ہے اور اس سے زیادہ ظلم یہ ہے کہ غیر انسانی اور یزیدی خصلتوں کے حامل دہشت گرد راستوں میں بیٹھے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ بے حسی اور ظلم یہ ہے کہ ریاستی ادارے بے حسی کا شکار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ سینکڑوں افراد کا خون حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا، جبکہ خون ناحق سوال کر رہا ہے کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا، خواتین اور بچوں تک کا خیال نہیں رکھا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58861

ٹیگز