6

دھرنے کے خاتمے سے متعلق کراچی پولیس چیف کا بیان، ترجمان کی وضاحت سامنے آگئی

  • News cod : 59354
  • 30 دسامبر 2024 - 17:53
دھرنے کے خاتمے سے متعلق کراچی پولیس چیف کا بیان، ترجمان کی وضاحت سامنے آگئی
ترجمان کراچی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا دھرنے ختم کروانے کا سوشل میڈیا پر زیر گردش حکم درست نہیں اور اُن کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے جوڑنا بےبنیاد اور غلط فہمی کا شاحسانہ ہے۔

وفاق ٹائمز، کراچی پولیس ترجمان نے دھرنوں کے حوالے سے اپنے چیف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھرنے ختم نہیں کروائے جائیں گے۔

ترجمان کراچی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا دھرنے ختم کروانے کا سوشل میڈیا پر زیر گردش حکم درست نہیں اور اُن کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے جوڑنا بےبنیاد اور غلط فہمی کا شاحسانہ ہے۔

ترجمان پولیس نے وضاحت کی کہ پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں بلکہ دھرنوں کا ایسا انتظام تھا جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

کراچی میں دھرنے جاری

واضح رہے کہ پارا چنار کی صورتحال پر کراچی میں مذہبی جماعت کی جانب سے 17 مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرم کے مسئلے پر ایک گروپ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنے جاری ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59354

ٹیگز