2

پاراچنار میں‌انسانی المیہ، لوئر کرم میں تکفیریوں کے خلاف آپریشن جاری

  • News cod : 59727
  • 21 ژانویه 2025 - 18:45
پاراچنار میں‌انسانی المیہ، لوئر کرم میں تکفیریوں کے خلاف آپریشن جاری
لوئرکرم کےعلاقوں بگن ، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کارروائی کی جارہی ہے۔ بگن، ڈاڈ قمر ،زاڑانہ اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

وفاق ٹائمز، شیعہ نیوز: ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں شرپسند تکفیری دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں. ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تکفیریوں کے خلاف جاری کارروائیاں کےدوران کرفیو نافذ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔

لوئر کرم کےعلاقوں بگن ، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کارروائی کی جارہی ہے۔ بگن، ڈاڈ قمر ،زاڑانہ اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر پاراچنار سمیت اپر کرم میں مرکرزی شاہراہ ساڑھے تین ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں‌کا جینا محال ہو چکا ہے. آئے روز لوگ دم توڑ رہے ہیں، ادویات اور اشیائے خورد و نوش کی قلت کا سامناہے، راستوں کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

لوگ علاج و خوراک نہ ملنے کے سبب دم توڑ رہے ہیں.ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے ادویات پہنچانے اور مریض و ضرورت مند افراد کو پشاور منتقل کرنے سے کچھ لوگوں‌کو بچانا ممکن ہو سکا ہے۔ ہادی عرفانی نے ہیلی کاپٹر سروس جاری رکھتے ہوئے ساڑھے تین ماہ سے بند راستے کھول کرمحفوظ بنانے کی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59727

ٹیگز