3

پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی

  • News cod : 59845
  • 26 ژانویه 2025 - 17:13
پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی
میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

وفاق ٹائمز، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے پر ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے، اب جی بی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر اپپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے فسادیوں کو فوری لگام دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59845

ٹیگز