6

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • News cod : 60482
  • 08 مارس 2025 - 16:36
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے جدہ میں ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تہران اور ریاض کے درمیان تمام شعبوں میں ہماہنگی اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

عراقچی اور بن فرحان نے خطے اور عالمی سطح پر درپیش حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60482

ٹیگز