3

حکومت تقدس ماہ رمضان المبارک کو یقینی بنائے، علامہ ولایت حسین جعفری

  • News cod : 60506
  • 10 مارس 2025 - 11:28
حکومت تقدس ماہ رمضان المبارک کو یقینی بنائے، علامہ ولایت حسین جعفری
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کیلئے حکومت و متعلقہ ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔

وفاق ٹائمز کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ماہ مبارک رمضان کے دوران تقدس ماہ رمضان کو بحال رکھنے کے لئے ذمہ داران سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنا اللہ کی بندگی کا سلسلہ ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف ہمیں صبر و برداشت کا پیغام دیتا ہے، بلکہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی و احساس ذمہ داری کا بھی درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کی عظمت کو قائم رکھنے کے لئے حکومت و ذمہ داران کو موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔ کسی بھی شخص کو ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے پیغام میں ہمسر رسول خدا بی بی خدیجہ (س) کی وفات کے سلسلے میں کہا کہ وہ اسلام کی تاریخ میں عظیم خواتین میں سے ایک ہیں۔ جو مادر فاطمہ زہرا (س) اور اسلام کے لئے قربانی دینے والی خاتون تھیں۔ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان رسالت کے بعد پہلے ایمان لانے والی خاتون ہیں، جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنا مال خرچ کیا اور ہر مشکل میں پیغمبر اسلام کا ساتھ دیا۔ ان کی خدمات بے تحاشا ہیں۔ نئی نسل کو ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بی بی خدیجہ (س) کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60506

ٹیگز