حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی و مواصلاتی امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے حوزہ علمیہ کے مقام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہم نے حوزہ علمیہ میں ترقی اور پیشرفت کو مشاہدہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا: کچھ عرصہ قبل حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ تقریب کے موقع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقام معظم رهبری نے ایک پیغام بعنوان “جدید اور پیشرفتہ حوزہ” اس کانفرنس میں بھیجا اور اس پیغام میں انہوں نے حوزہ کی مختلف پہلوؤں میں ترقی اور پیشرفت پر روشنی ڈالی۔
حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی و مواصلاتی امور کے سربراہ نے کہا: حوزہ علمیہ جو کچھ حاصل کرچکا ہے، وہ صرف ایرانیوں کی کوششوں کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے طلبہ قم کے حوزہ علمیہ میں موجود ہیں اور یہ حوزہ ایک بین الاقوامی حوزہ بن گیا ہے۔ نیا حوزہ پرانے حوزہ سے مختلف ہے اور اب حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی کی نگرانی میں اپنی بہترین سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین حسینی نے حوزہ علمیہ کی خصوصیات کے بارے میں کہا: حوزہ علمیہ کی اپنی خصوصیات ہیں جن میں اسلامی نظام کی ضروریات کے جوابدہ ہونا اور تخصصی ہونا شامل ہے اور تبلیغ پر توجہ مرکوز کرنا حوزہ کے اہم فرائض میں سے ہے۔ ایک دور میں حوزہ کی جانب سے تبلیغ کے اہم مسئلہ سے غفلت برتی گئی لیکن مقام معظم رهبری نے کچھ وقت پہلے حوزوی ذمہ داران سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ وہ تبلیغ کے مسئلہ پر توجہ مرکوز کریں اور اسلام کو دوسروں بشمول نوجوانوں اور خواتین کو ملک کے اندر اور باہر متعارف کرائیں۔ لہذا حوزہ علمیہ قم تبلیغی معاملے میں ایک جدید اور پیشرفتہ حوزہ ہے۔