3

مدیر مدرسہ الامام المنتطر قم ایران کا آیت الله العظمیٰ سیستانی کی خدمت میں تعزیتی پیغام

  • News cod : 62335
  • 02 اکتبر 2025 - 11:56
مدیر مدرسہ الامام المنتطر قم ایران کا آیت الله العظمیٰ سیستانی کی خدمت میں تعزیتی پیغام
مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم ایران نے آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شریکِ حیات کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز، مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم ایران نے آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شریکِ حیات کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
اس عظیم سانحے پر مدیر مدرسہ الامام المنتظر قم ایران، مرجع عالیقدر جہان تشیع آیت الله العظمٰی سید علی الحسینی سیستانی (دام ظلّہ الوارف) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی ان کے فرزند ارجمند آیت الله سید محمد رضا، سید محمد باقر اور خانوادہ محترم کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت عرض کرتی ہے۔

دعا گو ہیں کہ الله رب العزت مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے، انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62335

ٹیگز