3

ایران پر جارحیت، دشمن کے عزائم ناکام اور قوم مزید متحد ہوگئی، ایرانی نائب صدر

  • News cod : 62496
  • 09 اکتبر 2025 - 19:04
ایران پر جارحیت، دشمن کے عزائم ناکام اور قوم مزید متحد ہوگئی، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں دشمنوں کی مکروہ سازشیں ناکام ہوئیں اور ایران پہلے سے زیادہ متحد اور طاقتور ہوگیا

ایرانی نائب صدر محمدرضا عارف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر جارحانہ اقدام نے قوم کو مزید متحد اور اسلامی نظام کی بنیادوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ جنگ دشمنوں کی ناکامی اور رسوائی کا باعث بنی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے بھی تسلیم کیا کہ 12 روزہ تصادم نے ایران کی حکومت کو گرانے کی تمام کوششوں کا باب بند کر دیا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ ایران 1979 کے اسلامی انقلاب سے لے کر آج تک دشمنوں کی سازشوں کا سامنا کرتا رہا ہے، مگر ہر حملے نے قوم کو مزید متحد کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر اگر دشمن حملہ کرے تو ایسا جواب دیا جائے گا جس سے اسے ہی جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑے گی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62496