5

دشمن کے میڈیا پر قبضے اور اثر و رسوخ کو ختم کرنا دورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے: حجت الاسلام والمسلمین علیزاده موسوی

  • News cod : 62669
  • 21 اکتبر 2025 - 19:57
دشمن کے میڈیا پر قبضے اور اثر و رسوخ کو ختم کرنا دورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے: حجت الاسلام والمسلمین علیزاده موسوی
حجت الاسلام والمسلمین علیزاده موسوی نے کہا کہ آج کے دور میں دشمن نے اطلاعات اور میڈیا پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے، اس میڈیا انحصار کو توڑنا اور اسلامی مراکز کو میڈیا کی دنیا میں مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے

بنگلہ دیش میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی علیزاده موسوی نے منگل (21 اکتوبر 2025) کو حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ایجنسی کے ذمہ داران اور مدیران نے انہیں نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں، منصوبوں اور بالخصوص بین الاقوامی شعبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں، حجۃ الاسلام علیزادہ موسوی نے حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ اور حوزہ نیوز ایجنسی کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی سے ملاقات کی، جس میں میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں درست اور بروقت اطلاع رسانی ایک دینی و اجتماعی ضرورت ہے۔ ان کے بقول، دشمن کے میڈیا انحصار کو توڑنا اور حوزہ نیوز کو نیوز کے لئے خبروں کے اصل مرکز کے طور متعارف کرانے اور اسے اس بلند مقام تک پہنچانا نہایت اہم ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان حوزہ ہائے علمیہ کے علمی و فکری ورثے سے پوری طرح آگاہ نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ دینی مدارس اور علمائے کرام کی خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کیا جائے تاکہ یہ پیغام نوجوان نسل تک موثر انداز میں پہنچ سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62669