4

غزہ: گزشتہ چند گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 256 تک پہنچ گئی

  • News cod : 62767
  • 29 اکتبر 2025 - 21:01
غزہ: گزشتہ چند گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 256 تک پہنچ گئی
گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران 104 افراد شہید ہو گئے، جبکہ شہید صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 256 تک پہنچ گئی ہے

غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران گزشتہ چند گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق، تازہ حملوں میں صحافی محمد المنیراوی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی مجموعی تعداد 256 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملے بدھ کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، جن میں دیر البلح (وسطی غزہ) اور الشاطئ کیمپ (مغربی غزہ شہر) خاص طور پر نشانہ بنے۔ حملوں کا زیادہ تر ہدف رہائشی علاقے اور بے گھر افراد کے کیمپ بتائے گئے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی قیادت کی ہدایت پر غزہ میں جنگ بندی دوبارہ شروع کر دی گئی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62767