بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 2025 کے منتظمین اور بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے اراکین نے قم المقدس میں آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں خطاب کی دعوت دی۔
مقاومتِ فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر استاد حوزہ حجت الاسلام شیخ یوسف عابدی بھی ہمراہ تھے۔
دورانِ ملاقات اراکین نے آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی کو الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کے اہداف و مقاصد بیان کئے اور انہیں کانفرنس میں شرکت نیز خطابت کے خطیر فریضے کی انجام دہی کے لئے رسمی طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔
آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے کانفرنس کے اراکین کی کاوش کو سراہتے ہوئے پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کے انعقاد پر اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اسے نہایت اہم اقدام جانتے ہوئے کانفرنس کی کامیابی اور اہداف کے حصول کے لئے دعا اور امید کا اظہار کیا۔ آیت اللہ شیخ جواد فاضل لنکرانی نے کانفرنس میں شرکت اور خطابت کی انجام دہی کے لئے اپنی شرکت کی یقین دہی فرمائی۔












