11

مدرسہُ الولایہ میں مرحومین کی یاد میں پُرمعنویت مجلسِ ترحیم

  • News cod : 63356
  • 05 دسامبر 2025 - 21:55
مدرسہُ الولایہ میں مرحومین کی یاد میں پُرمعنویت مجلسِ ترحیم
مدرسہُ الولایہ میں بروزِ جمعہ ایک روح‌پرور مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں دو جید شخصیات—مرحوم حجة الاسلام امتیاز حسین کمیلی اور مرحوم شیخ فضل حسین (والدِ محترم حجة الاسلام شیخ محمد علی فضل)—کی خدمات کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا

نمازِ مغربین کے فوراً بعد ہونے والی قرآن‌خوانی میں اساتذہ اور طلاب نے بھرپور حصہ لیا اور تلاوتِ قرآن کا اجر و ثواب مرحومین کی ارواح کو ہدیہ کیا۔

بعد ازاں حجة الاسلام آقای مصطفی مہدی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحومین کی علمی، دینی اور اخلاقی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے بااخلاق اور خدمت‌گذار افراد کا دنیا سے رخصت ہو جانا دینی ماحول کے لیے ایک بڑا خلا چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں نے اہلِ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مجلس میں مقامی مؤمنین، اساتذہ اور طلاب کی قابلِ ذکر تعداد شریک تھی۔ اختتام پر مرحومین کے لیے مغفرت، رحمت اور بلندیِ درجات کی اجتماعی دعا کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63356