5

رہبر معظم انقلاب اسلامی کیخلاف الزامات من گھڑت اور بےبنیاد ہیں، ایرانی سفیر

  • News cod : 63648
  • 06 ژانویه 2026 - 0:06
رہبر معظم انقلاب اسلامی کیخلاف الزامات من گھڑت اور بےبنیاد ہیں، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب کیخلاف الزامات گھڑت اور بےبنیاد ہیں، دشمن جعلی خبریں پھیلا رہا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے حوالے سے حالیہ دنوں میں خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ ملک چھڑ کرجانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم اب ایرانی سفیر نے ان خبروں کو نہ صرف گمراہ قرار دیا ہے بلکہ اسے دشمن کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دشمن ایک بار پھر جھوٹی اور جعلی خبروں کے ذریعے پروپیگنڈا کررہا ہے، الزامات دشمن کی میدان جنگ میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایرانی افواج نے بہادری اور عزم کےساتھ وطن کا دفاع کیا، ایرانی فوجی اور کمانڈر وطن کے دفاع میں شہید ہوئے اور تاریخ کا حصہ بن گئے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، غلط معلومات اور ڈیجیٹل دہشتگردی سے اجتناب پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63648