ڈیرہ اسماعیل خان، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین ڈیرہ سے سانحہ ترلائی اسلام اباد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں نماز جمعہ کے شرکاء نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام اباد ترلائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ترلائی انتہائی دلخراش واقعہ تھا جس نے پورے ملک کی فضا سوگوار کر دیا ہے اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔مسجد میں دھماکہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کا اسلام اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے شروع دن سے موقف رہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ الہ کار ہیں اور کرائے کے لوگ ہیں۔اسلام اباد سانحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر وطن عزیز میں دہشت گردانہ کاروائی میں مصروف عمل ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے ان کی سرکوبی کے لیے سست روی کا شکار ہیں ائے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں
علامہ محمد رمضان توقیر نے چند دن پہلے ڈیرہ میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص پولیس پارٹی پر ہونے والی دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد عناصر وطن عزیز کے امن کی فضا کو دن بدن خراب کر رہے ہیں۔
پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی یہ قربانی ڈیرہ کے عمل کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔
مقتدر سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درامد کرتے ہوئے بے رحمانہ کاروائیوں کی جائیں تاکہ وطن عزیز میں امن قائم ہو۔












