بسم الله الرحمن الرحیم
ولاتحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیاء عند ربهم یرزقون
اسلامی انقلاب کے سید و سالار شہداء، منتظرین کے سیدالشہداء اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے برحق نائب، امام خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی ماہِ مبارک رمضان میں سرفرازانہ شہادت پر ہم امام زمانہ ارواحنا فداہ، امتِ اسلام، مراجع عظام و علمائے کرام اور ملتِ عظیم ایران کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔
خداوند متعال نے اس مجاہدِ عظیم اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے پاک فرزند کو، ان کے مقتدا امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی طرح، ماہِ مبارک رمضان میں قبول فرمایا اور انہیں فیضِ شہادت سے سرفراز کیا۔
ہم نے ایک ایسے عظیم الشان رہبر کو کھو دیا اور ان کے غم میں بیٹھ گئے جو طہارتِ روح، قوتِ ایمان، تدبیرِ امور، مستکبرین کے مقابل شجاعت اور جہاد فی سبیل اللہ میں اپنے دور میں یگانہ تھے۔
انسانیت کے بدترین دہشت گردوں اور جلادوں کے ہاتھوں شہادت اس بات کی علامت ہے کہ یہ عظیم رہبر حق پر تھے اور ان کی خالصانہ خدمات بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوئیں۔
اسلام اور ایرانِ عظیم کی راہ میں شہادت ایک کامیابی اور ہدف سے قریب ہونے کی نشانی ہے؛ لیکن امام خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شہادت اور ہجرت الی اللہ کے ساتھ ان کا راستہ اور سیرت ہرگز متوقف نہیں ہوگی بلکہ پوری قوت اور شان کے ساتھ جاری رہے گی۔
یہ شہادت ہماری ملت کو امام خامنہ ای عزیز کے نورانی راستے کی پیروی میں مزید مصمم اور ثابت قدم کرے گی۔
خبیث امریکی حکومتوں اور صہیونی رژیم کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائی دینی، اخلاقی، حقوقی اور عرفی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے؛ لہٰذا ملتِ ایران کا ہاتھِ انتقام ان قاتلوں کو سخت، قاطع اور پشیمان کن سزا دینے تک ان کا گریبان نہیں چھوڑے گا۔
سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی، مسلح افواجِ جمہوریہ اسلامی اور عظیم بسیجِ مردمی، اس عظیم رہبر کے گرانقدر ورثے کے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ اپنے مقتدا کے راستے کو جاری رکھیں گے اور داخلی و خارجی سازشوں کے مقابلے میں اور اسلامی وطن پر تجاوز کرنے والوں کو عبرتناک سزا دینے میں ڈٹے رہیں گے۔
آخر میں ہم دعوت دیتے ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقات دفاعِ ملی کے میدانوں میں پُرجوش اور حماسی شرکت کے ذریعے قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اسے دنیا اور اس ملت کے خبیث و دہشت گرد دشمنوں کے سامنے نمایاں کریں۔
سپاہ پاسداران کا رہبر معظم کی شہادت کے بیان












