1

امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاج پر فائرنگ تکلیف دہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 63802
  • 02 مارس 2026 - 22:45
امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاج پر فائرنگ تکلیف دہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
معروف شیعہ عالم دین نے اپیل کی کہ اس شہادت کے موقع پر اپنے عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اُمتِ مسلمہ کے غم کے تناظر میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور پاکستانی عوام سے پرُامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین اس وقت عالمی اور خاص طور پر صیہونی سازشوں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے، اور ہماری سرحدوں پر مسائل کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ علامہ نقوی نے اپیل کی کہ اس شہادت کے موقع پر اپنے عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔

انہوں نے امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاج پر فائرنگ تکلیف دہ قرار دیں اور عوام سے اپیل کی کہ باہمی یکجہتی کو مضبوط بناتے ہوئے اس غم کا اظہار غمِ حسین ؓ کی صورت میں کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63802

ٹیگز