1

آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

  • News cod : 63811
  • 03 مارس 2026 - 0:05
آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کا سرپرست وغمگسار، استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا،ہم ایرانی قوم کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ یتیم ہو گئی، فلسطینی عوام کا سرپرست و غمگسار اور استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا ۔ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ انسانوں کے رہبر تھے۔ انہوں نے اپنے رویے اور پالیسیوں سے یہ ثابت کیا کہ ایران امت مسلمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف سیاسی بلکہ علمی شخصیت تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63811

ٹیگز