تہران کی اسلامی تبلیغاتی کونسل کے کوارڈینیٹر حجتالاسلام سید محمود محمودی نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہبر معظم انقلاب، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہای کے جسد مطہر کے ساتھ عوامی وداع کی تقریب آج بدھ کی رات 10 بجے سے مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگی۔
حجت الاسلام سید محمودی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصلائے امام خمینیؒ تین دن تک چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلا رہے گا تاکہ ایرانی عوام اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران خصوصی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ سوگوار عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جسد مطہر کی تشییع کے سلسلے میں شایانِ شان انتظامات کیے جا رہے ہیں اور جیسے ہی تقریب کے وقت اور طریقۂ کار کو حتمی شکل دی جائے گی، اس کی مکمل تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔












