عارضی رہبری کمیٹی کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک ٹیلی وژن گفتگو میں شہادتِ امام خامنہای پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں اس جانسوز شہادت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ سانحہ پوری امتِ اسلام کو ہلا دینے والا ہے۔ دنیا بھر کے مؤمنین کے دل اور بالخصوص ملتِ عزیز ایران کے قلوب اس صدمے سے زخمی اور رنجیدہ ہوئے ہیں اور یہ مصیبت ہم سب کیلئے نہایت سنگین ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اگرچہ یہ شہادت انتہائی دردناک ہے لیکن یقیناً یہ ایران اور امتِ اسلام کیلئے ایک محرک اور پیش رفت کا سبب بنے گی جو انہیں اعلیٰ مقاصد، بلند نظریات اور ایران کی عزت، وقار اور عظمت کے فروغ کی جانب گامزن کرنے کا باعث بنے گی۔
عارضی رہبری کمیٹی کے رکن نے کہا: میں اپنی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کی تمام قوتیں آپ کی خدمت میں حاضر ہیں اور موجودہ نہایت سخت حالات میں تمام قومی ادارے ملکی امور کی پیش رفت کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔












