مدیر حوزہ علمیہ آیت الله اعرافی نے آیت الله سید مجتبیٰ خامنہای کے انتخاب پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے، جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
حضرت آیت الله حاج سید مجتبیٰ خامنہای «دامت برکاته»
میں ایک بار پھر آپ کے والدِ گرامی، رہبرِ شہید «اعلیٰ الله مقامه الشریف» کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مجلسِ محترم خبرگانِ رہبری کی جانب سے آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یقیناً ملتِ شریف ایران ولیِ فقیہ کی بیعت اور اطاعت میں اسی طرح پیش قدم اور کوشاں رہے گی جیسے امامِ راحل و کبیرؒ اور رہبرِ شہید «رضوان الله تعالی علیہ» کے دور میں رہی۔ اسی طرح حوزہ علمیہ اور حوزہ و یونیورسٹی کے اہلِ علم و دانش افراد بھی اس راستے میں حضرت ولیِ عصرؑ «عجل الله تعالی فرجه الشریف» کی عنایات کے سائے میں مکمل تعاون اور ہمراہی کریں گے۔
دعا ہے کہ عزت و کامیابی کے یہ ایام ہمیشہ برقرار رہیں۔
اعرافی
مدیرِ حوزہ علمیہ
18 اسفند 1404 شمسی / 9 مارچ 2026ء












